شاہد آفریدی نے انگلش کاونٹی کلب ہیمشائر سے 50 اوورز کی کرکٹ کا بھی معاہدہ کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 20:58

شاہد آفریدی نے انگلش کاونٹی کلب ہیمشائر سے 50 اوورز کی کرکٹ کا بھی معاہدہ کر لیا

ہیمشائر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11جون 2016ء) شاہد آفریدی نے انگلش کاونٹی کلب ہیمشائر سے 50 اوورز کی کرکٹ کا بھی معاہدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے ان دنوں برطانیہ میں کاونٹی کرکٹ کلب ہیمشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی چیمپئین شپ میں شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اب شاہد آفریدی کی جانب سے اپنے کلب سے ایک اور معاہدہ کر لیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب انگلش کاونٹی کلب ہیمشائر کی جانب سے 50 اوورز کی کرکٹ بھی کھیلیں گے۔

وقت اشاعت : 11/06/2016 - 20:58:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :