لیجنڈباکسر محمد علی ہیرو کی طرح جئے اور ہیرو کی طرح دنیا سے رخصت ہوئے ،شہبازشریف

ہفتہ 11 جون 2016 22:45

لیجنڈباکسر محمد علی ہیرو کی طرح جئے اور ہیرو کی طرح دنیا سے رخصت ہوئے ،شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لیجنڈباکسر محمد علی دنیا میں ہیرو کی طرح جئے اور ہیرو کی طرح دنیا سے رخصت ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد علی جیسا عظیم باکسر صدیوں بعد جنم لیتا ہے اور باکسنگ کے کھیل کو مقبول ترین بنانے میں محمد علی کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عظیم باکسر محمد علی نے جہاں رنگ میں اپنے شاندار کھیل کی بدولت انمٹ نقوش چھوڑے، اسی طرح انہوں نے انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیجنڈ باکسر محمد علی کی کھیل اور سماجی شعبوں کیلئے بے مثال خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

وقت اشاعت : 11/06/2016 - 22:45:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :