سابق کیوی کپتان برینڈن میکلولم ، برطانوی ون ڈے کپتان این مورگن پاکستا ن سپر لیگ کھیلنے پر رضامند

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 20:51

سابق کیوی کپتان برینڈن میکلولم ، برطانوی ون ڈے کپتان این مورگن پاکستا ن سپر لیگ کھیلنے پر رضامند

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جولائی ۔2016ء ) سابق کیوی کپتان برینڈن میکلولم اور برطانوی ون ڈے کپتان این مورگن پاکستا ن سپر لیگ کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئر مین نجم سیٹھی کی زیر صدارت پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ہوا جس میں پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز کے مالکان نے شرکت کی ، اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ اکتوبر میں دبئی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم اور انگلش کپتان این مورگن اس سال کی پی ایس ایل ڈرافٹنگ کا حصہ ہوں گے ۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پہلی نیلامی لاہور قلندرز دے گی،اس کے بعد کراچی کنگزدوسرے،پشاور زلمی تیسرے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے اور چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آخری نمبر پر نیلامی دے گی ۔

وقت اشاعت : 01/07/2016 - 20:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :