پی سی بی نے کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 ماہ کی توسیع کردی

نئے معاہدے کیلئے ناموں کا اعلان دورہ انگلینڈ کے بعدکیا جائے گا

اتوار 3 جولائی 2016 17:52

پی سی بی نے کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 ماہ کی توسیع کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جولائی ۔2016ء) پی سی بی نے کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 ماہ کی توسیع کردی، نئے معاہدے کیلئے ناموں کا اعلان دورہ انگلینڈ کے بعدکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم سے نظر انداز پلیئرز کو بھی ماہانہ رقم ملتی رہے گی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل غیر یقینی ہونے کی وجہ سے بورڈ نے نئے کنٹریکٹ کا عمل موخر کردیا تھا تاہم اب 3ماہ کی توسیع کردی گئی۔اس کا فائدہ قومی ٹیم سے نظر انداز کرکٹرز کو بھی ہوگا، شاہد آفریدی اے، جنید خان اورسعید اجمل بی، عمر اکمل اور فواد عالم سی، صہیب مقصود ڈی کیٹیگری کی تنخواہ وصول کرتے رہیں گے جس کے بعد انھیں فہرست میں شامل رکھنے یا ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/07/2016 - 17:52:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :