انگلینڈ ویمنز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز کو 68رنز سے شکست دیکر سریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی

پاکستان ویمنز 188رنز کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنا سکیں پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال 35،نین عابدی24،بسمہ معروف 19 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں انگلینڈ کی ٹینی بیومونٹ کو میچ میں 82رنز بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا،دوسرا ٹی ٹوئنٹی (منگل)کھیلا جائے گا

اتوار 3 جولائی 2016 23:25

انگلینڈ ویمنز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز کو 68رنز سے شکست دیکر سریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی

برسٹول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جولائی۔2016ء) انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز کو 68رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ، پاکستان ویمنز کرکٹ 188رنز کے تعقب میں مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنا سکی ۔پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال 35،نین عابدی24،بسمہ معروف 19،جویریہ خان14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں ۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈینئل ہیزل ، نقالیسیور اور جینگن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ انگلینڈ کی ٹینی بیومونٹ کو میچ میں 82رنز بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے جواب میں کستان ویمنز کرکٹ 188رنز کے تعقب میں مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنا سکی ۔پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال 35،نین عابدی24،بسمہ معروف 19،جویریہ خان14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں ۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈینئل ہیزل ، نقالیسیور اور جینگن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ انگلینڈ کی ٹینی بیومونٹ کو میچ میں 82رنز بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/07/2016 - 23:25:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :