ٹی ٹونٹی کا شیر ہوں ،مزید ڈیڑھ سے دو سال تک ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں‘ شاہد آفریدی
سیاست میں آنا چاہیے، دل بھی بہت کرتا ہے ،ارداہ بھی ہے لیکن فی الحال بزرگ منع کررہے ہیں‘ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کی گفتگو
پیر 11 جولائی 2016 19:03
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کا شیر ہوں اس لئے مزید ڈیڑھ سے دو سال تک محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے فیس بک لائیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگلے 5سال کا کوئی پلان نہیں لیکن ٹی ٹونٹی کا شیر ہوں اس لئے مزید ڈیڑھ سے 2سال تک ٹی ٹونٹی میچز کھیلوں گا تاہم ون ڈے میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، فٹنس لیول بہت عمدہ ہے اس لئے جب تک دم ہے اس وقت تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں جلوے بکھیرتا رہوں گا، چاہے پاکستان کی جانب سے ہو یا کسی لیگ کی طرف سے، مزید کرکٹ کھیلوں گا۔
فاسٹ بولر محمد عامر کے بارے میں برطانوی میڈیا میں آنے والی منفی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کم عمر ہے لیکن وہ انتہائی مضبوط اعصاب کا مالک ہے جسے برطانوی میڈیا کی خبروں کی کوئی پرواہ نہیں اور اس طرح کی خبریں ان کی پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی