نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم کا نام بدلنے کیلئے گورننگ باڈی اراکین سے رابطے شروع کردیئے

muhammad ali محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:27

نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم کا نام بدلنے کیلئے گورننگ باڈی اراکین سے رابطے شروع کردیئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جولائی ۔2016ء) سابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم کا نام بدلنے کیلئے گورننگ باڈی اراکین سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی گورننگ باڈی ممبران کی اکثریت نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ” ایدھی“سٹیڈیم رکھنے کی حمایت کردی ہے اور گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں قذافی سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی منظور ی لے جائیگی۔

گورننگ بورڈ کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت کو تبدیلی نام کی درخواست دی جائیگی کیوں کہ قذافی سٹیڈیم پنجاب حکومت کی ملکیت اور اس کے نام تبدیلی کا اختیار بھی صوبائی حکومت ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورننگ باڈی کے بعض ممبران نیشنل سٹیڈیم ،کراچی کا نام ایدھی سے منسوب کرنے کے خوہاں ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 19:27:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :