وہاب ریاض نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے لئے پر عزم

بھرپور تیاری کر لی ، انگلش بلے بازوں کو اپنی سپیڈ سے قابو کر لوں گا ‘ فاسٹ باؤلر کی گفتگو

بدھ 13 جولائی 2016 19:56

وہاب ریاض نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے لئے پر عزم

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے لارڑز گراؤنڈ میں آج ( جمعرات ) انگلینڈ کیخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کی بھرپور تیاری کرلی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جینے کے لئے بھرپور تیاری کی ہے اور انگلش بلے بازوں کو اپنی ا سپیڈ سے قابو کرلوں گا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ پوری ٹیم انگلینڈ سے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے پر عزم ہے جس کے لیے بھرپوری تیاری کرلی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 13/07/2016 - 19:56:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :