ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز پاکستان سمیت ایشیاء کے 62ممالک کے 9500سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کرینگے ،یہ چیس، فٹسال ، ٹینس، موئے، سامبا، کوراش، جوجسٹسو، باولنگ، سائیکلنگ انڈور، 25میٹر شارٹ سوئمنگ، باسکٹ بال ، ویٹ لفٹنگ، انڈور اتھلیٹکس، تائیکوانڈو، ڈانس سپورٹس، کک باکسنگ، بیلٹ ریسلنگ، بلیئرڈ ، ریسلنگ، سمیت 21کھیلوں میں ایشیائی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، ترکمانستان کے سفیر عطا جان ملامو کی غیر ملکی سفرا، وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے عہداداران کو گیمز کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ

بدھ 13 جولائی 2016 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء) ترکمانستان میں آئندہ سال کھیلی جانیوالی پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفارتخانہ کے زیر اہتمام غیر ملکی سفرا، وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے عہداداران کو گیمز کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دینے کے حوالے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر عطا جان ملامو ، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریا ض حسین پیرزادہ ،انٹرنیشنل سپورٹس پریس ایسو سی ایشن ایشیاء کے سیکرٹری اور پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدرا مجد عزیز ملک ، غیر ملکی سفراء اور سپورٹس فیڈریشنز کے عہدداران اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ترکمانستان سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری بیگینچ کمبیوف نے شرکاء کو اشک آباد میں پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترکمانستان صدر کی ہدایت اور اولمپک کونسل آف ایشیاء ہونیوالے معاہدے کے بعد گیمز میں پاکستان سمیت ایشیاء کے 62ممالک کے 9500سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کرینگے جو چیس، فٹسال ، ٹینس، موئے، سامبا، کوراش، جوجسٹسو، باولنگ، سائیکلنگ انڈور، 25میٹر شارٹ سوئمنگ، باسکٹ بال ، ویٹ لفٹنگ، انڈور اتھلیٹکس، تائیکوانڈو، ڈانس سپورٹس، کک باکسنگ، بیلٹ ریسلنگ، بلیئرڈ ، ریسلنگ، سمیت 21کھیلوں میں ایشیائی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکمانستان کے سفیر عطا جان ملامو نے کہاکہ گیمز کو کامیاب بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر پر کام جاری ہے، گیمز پر مجموعی طور پر پانچ ارب ڈالرز لاگت آئے گی جبکہ میگا ایونٹ میں پاکستان سے آنیوالے اتھلیٹس کو خوش آمدید کہیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ پاکستان اور ترکمانستان ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں، ایشین گیمز کی میزبانی کرنے پر ترکمانستان کی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں ،ترکمانستان میں جاکر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا دلچسپ تجربہ ہو گاجبکہ پاکستان ترکمانستان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈور گیمز میں پاکستان کے بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں جبکہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/07/2016 - 21:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :