بطور اوپنر زیادہ رنز:الیسٹرکک نے سنیل گاؤسکر کو پیچھے چھوڑ دیا
کک نے لارڈز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 81رنز بناکر اپنے رنز کی تعداد 9630 تک پہنچادی
اتوار 17 جولائی 2016 12:53
لندن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) بطور اوپنر زیادہ رنز بنانے کا گاوسکر کا ریکارڈ انگلش کپتان الیسٹرکک کے نام ہوگیا، ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی بیٹسمین سنیل گاوسکر بطورافتتاحی کھلاڑی 9607 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے تھے لیکن اب کک نے لارڈز میں پاکستان کیخلاف جاری میچ کی پہلی اننگز میں 81رنز بناکر اپنے رنز کی تعداد 9630 تک پہنچادی۔
انھوں نے 46.52 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں، گاوسکر کا یہ ریکارڈ تقریباً 30 برس تک قائم رہا، وہ ٹیسٹ کرکٹ سے 1987 میں ریٹائر ہوئے تھے، سابق جنوبی افریقی اوپنر گریم اسمتھ 9030 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان سے ٹیسٹ میچز میں 1185 رنز بنانے والے ڈیوڈ گاور کو کامیاب بیٹسمین کا اعزاز حاصل تھا لیکن اب کک 1260 رنز جوڑکر ان سے ا?گے نکل گئے ہیں، جس میں ان کی 4 سنچریاں اور5 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان