عمران خان، خورشید شاہ اور سینیٹر سراج الحق کی لارڈز ٹیسٹ کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد

پاکستانی ٹیم کی فتح قوم کے لئے تحفہ ہے ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

اتوار 17 جولائی 2016 23:53

عمران خان، خورشید شاہ اور سینیٹر سراج الحق کی لارڈز ٹیسٹ کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی لارڈز ٹیسٹ کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد ۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی فتح قوم کے لئے تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

اتوارکو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی 20 سال بعد لارڈز میں فتح مصباح الحق کی اعلیٰ حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور یاسر شاہ نے بہترین کھیل پیش کیا ۔ پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی جس کی وجہ سے جیت ان کا مقدر بنی ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پوری ٹیم خصوصاً باؤلرز کی کارکردگی نمایاں رہی ۔

وقت اشاعت : 17/07/2016 - 23:53:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :