پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے ایشین بیچ گیمز میں پاکستان دستہ کو حتمی شکل دینے کیلئے 27جولائی کو طلب کر لیا

جمعرات 21 جولائی 2016 17:44

پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے ایشین بیچ گیمز میں پاکستان دستہ کو حتمی شکل دینے کیلئے 27جولائی کو طلب کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء ) پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن (پی او اے ) نے رواں سال اکتوبر میں ہونیوالی ایشین بیچ گیمز میں پاکستان دستہ کو حتمی شکل دینے کیلئے پی او اے کا اجلاس 27جولائی کو طلب کر لیا ۔ پی او اے کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود کے مطابق روا ں سال 24ستمبر سے 3اکتوبر تک ویتنام کے شہر دانانگ میں منعقد ہونیوالی ایشین بیچ گیمز میں 45ایشیائی ممالک 14کھیلوں کے 22ڈسپلن میں حصہ لینگے ۔

انہوں نے بتایاکہ گیمز میں واٹر پولو، میراتھن سوئمنگ، روئنگ، باڈی بلڈنگ، وڈ بال ،باسکٹ بال ،شٹل کاک، جو جیٹسو، کراش، وونینام ، بیچ ہینڈ بال ،کبڈی ،فٹ بال ،ریسلنگ، والی بال ، اتھلیٹکس، سامبو سمیت دیگر کھیلیں شامل ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے پی او اے نے پاکستان دستہ کو حتمی شکل دینے کیلئے اپنا اجلاس 27جولائی کو طلب کر لیا ہے اور پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن تمام فریقین سے مشاورت کے بعد گیمز میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی امید ہے کہ گیمز میں شرکت کرنیوالی فیڈریشنز اپنی ٹیموں کی بہترین تیاریوں میں مصروف ہونگی اور گیمز میں بہتر نتائج حاصل کریں گی ۔ واضح رہے کہ 2014میں تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی دستہ نے گیمز کے 9ایونٹس میں حصہ لیا تھا اور سونے کے2، چاندی اور کانسی کے چار، چار میڈلز حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر گیمز میں 10میڈلز حاصل کرتے ہوئے گیمز میں 16واں نمبر حاصل کیا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت ان گیمز میں 20ویں نمبر پر رہا جبکہ جو جیٹسو میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سونے کے 2اور چاندی کے 3میڈلز اپنے نام کئے ۔

وقت اشاعت : 21/07/2016 - 17:44:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :