دوسراٹیسٹ انگلینڈ کے نام،330رنزسے فتح حاصل کرکے سیریزایک،ایک سے برابرکردی

565رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگزمیں234رنزپرڈھیرہوگئی کرس ووکس نے میچ میں مجموعی طورپرسات اورمعین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں پہلی اننگزانگلینڈ 589/8رنزپرڈیکلیئر، پاکستان 198 آل آؤٹ،دوسری اننگزانگلینڈ173/1رنزڈیکلیئر،پاکستان کی پوری ٹیم234رنزپرآؤٹ

پیر 25 جولائی 2016 23:08

دوسراٹیسٹ انگلینڈ کے نام،330رنزسے فتح حاصل کرکے سیریزایک،ایک سے برابرکردی

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو330رنزسے شکست دیکرسیریزایک،ایک سے برابرکردی،565رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگزمیں234رنزپرڈھیرہوگئی،پاکستان کی دونوں اننگزمیں صرف مصباح الحق واحدکھلاڑی تھے جو50کاہندسہ عبورکرسکے،دوسری اننگزمیں محمدحفیظ42رنزبناکرٹاپ سکورررہے،یاسرشاہ نے دونوں اننگزمیں266رنزدیکرصرف ایک وکٹ حاصل کی،جوروٹ کومیچ میں 254اور71رنزکی شانداراننگزپرمین آف دی میچ قراردیاگیا،کرس ووکس نے میچ میں مجموعی طورپرسات اورمعین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اولڈٹریفورڈمیں کھیلنے جانیوالے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پیرکوانگلینڈ نے دوسری اننگز 98رنزایک کھلاڑی کے نقصان پردوبارہ شروع کی ۔

(جاری ہے)

کپتان کک اورجوروٹ نے آغاز سے ہی کھل کر کھیلنا شروع کیا اور پاکستانی باؤلرز ان کے سامنے بے بس نظر آئے تاہم انگلینڈ نے دوسری اننگزایک وکٹ کے نقصان پر 173 رنزپر ڈکلیئر کر دی اس طرح انگلینڈ کی مجموعی برتری564رنزہوگئی۔

ایلسٹر کک 76 اور جو روٹ 71 رنز پرناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے واحدوکٹ محمدعامرنے حاصل کی۔ پاکستان کی ٹیم 565 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتداء ہی سے مشکلات کا شکاررہی۔سات کے مجموعی سکور پر شان مسعود ایک رن بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد اظہر علی بھی اینڈرسن کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ابتدائی دونوں وکٹیں اینڈرسن نے حاصل کیں۔

محمد حفیظ کو 42 کے انفرادی سکور پر معین علی نے آؤٹ کیا۔یونس خان بھی 28 رنز بنا کر معین علی کو ایک بڑی ہٹ لگانے کی کوشش میں باؤنڈری کے قریب کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مصباح الحق 35 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سرفراز احمد سات رنز بنا کر ووکس کی گیند پر بیرسٹو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔اسدشفیق بھی اینڈرسن کاتیسراشکاربنے اور 39رنزبناکرایل بی ڈبلیو ہوئے ۔

190 کے مجموعی سکورپر یاسر شاہ معین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 10 رنز بنائے۔وہاب ریاض بھی دس رنزبنانے کے بعد جوروٹ کی گیندپر ایلسٹرکک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی آخری وکٹ234رنزپرگری جب محمدعامرووکس کی گیندپربراڈکوکیچ دے بیٹھے انہوں نے29رنزبنائے۔اسی طرح انگلینڈ نے یہ ٹیسٹ میچ330رنزسے جیت کرسیریزایک ایک سے برابرکردی۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگزمیں اینڈرسن ،کرس ووکس اورمعین علی نے تین،تین جبکہ جوروٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بین سٹوکس باؤلنگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف کے باعث بولنگ جاری نہ رکھ سکے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔انگلینڈ کے 589رنزکے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اس طرح انگلینڈ کو پاکستان پر 391 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوگئی تھی۔انگلینڈ نے دوسری اننگزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر173رنزبناکرپاکستان کو565رنزکاہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم234رنزبناسکی۔سیریزکاتیسراٹیسٹ میچ تین اگست سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 23:08:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :