پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کایوم آزادی پر ملک بھر میں میراتھنریس کے انعقاد کا فیصلہ

بدھ 27 جولائی 2016 18:16

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کایوم آزادی پر ملک بھر میں میراتھنریس کے انعقاد کا فیصلہ

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے چودہ اگست یوم پاکستان کے مو قع پر پاکستان بھر میں میراتھن اور روڈ ریسز کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام صوبائی اتھلیٹکس ایسوسی ایشنز، ڈویژنل ایسوسی ایشنز اور ضلعی اتھلیٹکس ایسو سی ایشنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہر سطح پر جہاں بھی ممکن ہو اگست کے مہینے میں میرا تھن اور روڈ ریسز کا اہتمام کریں۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر لفٹننٹ جنرل (ر)محمد اکرم ساہی نے جشن آزادی کو شایاں نشان طریقے سے منانے کیلئے خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن سمیت بلوچستان،سندھ ،اسلام آباد،پنجاب اور فاٹا کو جشن آزادی کے موقع پر اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کرنے کی ہدایت کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ بلوچستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن ،بلوچستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان آرمی کے تعاون سے چھ اگست کو کوئٹہ میں میراتھن ریس منعقد کرنے کا اعلان کیاہے جو چھ اگست کو ایر پورٹ چوک سے شروع ہوکر فٹبال گراونڈ ایوب سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگی۔

اس ریس کے فاتح کھلاڑی کو تین لاکھ روپے رنر اپ کو دو لاکھ روپے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ جبکہ چوتھی سے دسویں پوزیشن پر آنے والوں کو پچیس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 18:16:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :