پاک انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ میں بارش کا امکان، پہلے 2روز بادلوں کی پیش گوئی

منگل 2 اگست 2016 19:57

پاک انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ میں بارش کا امکان، پہلے 2روز بادلوں کی پیش گوئی

ایجبسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء) ایجبسٹن کا موسم کرکٹ کیلئے ساز گار انگلینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان نہیں ، پانچوں روز کھیل ممکن ہو سکے گا ، تاہم ابتدائی دو روز ہلکے بادل فاسٹ بالروں کیلئے معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔ پاکستان ، انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے ایجبیسٹن میں سپورٹنگ پچ تیار ، برمنگھم کی پچ جہاں بلے بازوں کیلئے ہوگی جنت ، وہیں فاسٹ باؤلرز اور سپنرز بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ایجبیسٹن ٹیسٹ کے ابتدائی 2 روز ہلکے بادلوں کے سبب تیز باؤلروں کو مدد ملنے کا امکان ، ایجبسٹن میں پاکستان کو پہلی فتح کی بھی تلاش ۔ اس میدان پر قومی ٹیم نے سات ٹیسٹ کھیلے ، 4 میں رہا انگلینڈ فاتح ، 3 رہے بے نتیجہ ، پاکستان کا ایجبسٹن میں زیادہ سے زیادہ سکور 608 اور کم سے کم 72 ہے ۔ انگلش ٹیم کا بڑے سے بڑا ٹوٹل 708 اور کم ترین 89 رنز ۔ ایلسٹر کک کیلئے ایجبسٹن گرانڈ کیرئیر بیسٹ 294 رنز کے ساتھ یادگار ہے جو انہوں نے 2011 میں بھارت کے خلاف بنائے ۔

وقت اشاعت : 02/08/2016 - 19:57:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :