امریکیوں نے کرکٹ کامزہ چکھ لیا

جمعہ 5 اگست 2016 13:22

امریکیوں نے کرکٹ کامزہ چکھ لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اگست۔2016ء) امریکی قونصل خانے کے عملے نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز کا لارڈز ٹیسٹ دیکھا اور اس کھیل کو بہت انجوائے کیااور اسے سمجھنے کی کوشش بھی کی۔کراچی میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری ویڈیو میں قونصل خانے کے عملے کو پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچ کو انجوائے کرتے دکھایاگیاہے۔

ایک موقع پر جب برطانوی بالر نے پاکستانی بیٹس مین کو باوٴنسر کروایا تو امریکی قونصل خانے کے عملے کا کہنا تھاکہ یہ شخص دوسرے کو زخمی کرناچاہتا تھا۔قونصل خانہ کے عملے کا ایک شخص بالر کو دورسے بھاگ کربالنگ کرواتا دیکھ کر بھی حیران ہوا۔ انھوں نے سوال کئے کہ کھلاڑی سفید کپڑے کیوں پہنے ہوئے ہیں؟۔ وہ اس لیے بھی حیران تھے کہ یہ کپٹرے گندے کیوں نہیں ہوتے؟۔

(جاری ہے)

انھوں نے رنز نہ بنانے پر تماشائیوں کے خاموش رہنے پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔ امریکیوں نے ٹیسٹ میچ کی 5روز تک طوالت پر بھی حیرت کااظہار کیا۔ ایک امریکی اہلکار نے سوال کیاکہ کیا کھلاڑی 5روز تک گھر نہیں جاتے اور گراوٴنڈ میں ہی رہتے ہیں؟ انھوں نے کرکٹ کو امریکی بیس بال سے بھی تشبیہ دینے کی کوشش کی۔ ایک خاتون اہلکار نے کرکٹ کو سمجھنے سے قطی انکار کردیا جبکہ ایک مرد اہلکار نے کہاکہ کرکٹ کھیلنا اسے دیکھنے سے زیادہ دلچسپ ہوگا۔

وقت اشاعت : 05/08/2016 - 13:22:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :