پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دوسرے سے پہلے ،بھارت پہلے سے دوسرے نمبرپرآگیا

پیر 22 اگست 2016 20:37

پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دوسرے سے پہلے ،بھارت پہلے سے دوسرے نمبرپرآگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) ویسٹ انڈیزاوربھارت کی ٹیموں کے مابین چوتھااورآخری ٹیسٹ بارش کے باعث ڈراہونے کے باعث پاکستان نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دوسرے سے پہلے جبکہ بھارت پہلے سے دوسرے نمبرپرآگیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کی ٹیم پہلے نمبرہے جبکہ بھارت دوسرے،آسٹریلیا تیسرے اورانگلینڈ چوتھے نمبرپرہے۔

پہلے نمبرپرپاکستان نے25میچ کھیل کر2767پوائنٹس حاصل کئے اسکی ریٹنگ111ہے۔دوسرے نمبرپربھارت نے25میچ کھیل کر2748پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ110ہے۔تیسرے نمبرپرآسٹریلیانے36میچ کھیل کر3905پوائنٹس حاصل کئے اسکی ریٹنگ108ہے۔چوتھے نمبرپرانگلینڈ نے41میچ کھیل کر4427پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ108ہے۔

(جاری ہے)

پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈ نے28میچ کھیل کر2773پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ99ہے۔

چھٹے نمبرپرسری لنکا نے32میچ کھیل کر3055پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ95ہے۔ساتویں نمبرپرجنوبی افریقہ نے22میچ کھیل کر2015پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ92ہے۔آٹھویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے26میچ کھیل کر1749پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ67ہے۔نویں نمبرپربنگلہ دیش نے12میچ کھیل کر687پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 57ہے۔دسویں نمبرپرزمباوے نے7میچ کھیل کر53پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 8ہے۔

وقت اشاعت : 22/08/2016 - 20:37:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :