ایری و تانین نے 2007ء کیلئے واکس ویگن سے معاہدہ کر لیا

ہفتہ 30 ستمبر 2006 16:49

ہلسنکی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2006 ) ڈاکار ریلی کے چار بار کے فاتح ایری وتانین نے 2007ء کے لئے واکس ویگن سے معاہدہ کر لیا۔ فن لینڈ کے ایری وتانین 2007ء کی ڈاکار ریلی کی کار ڈرائیور کریں گے۔ ان کے ڈرائیور فیئریز پاپونز ہوں گے۔ ریلی میں جرمن ٹیم کی چار کاریں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

واکس ویگن کے موٹر اسپورٹ ڈائریکٹر کرس نسین کا کہنا ہے کہ ایری وتانین ایک تجربے کار ڈرائیور ہیں۔

ان کا فٹنس ٹیسٹ اچھا ہوا ہے اور امید ہے کہ اس بار بھی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ خود وتانین اس ریس کے لئے بہت پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ جیتتے ہیں یا نہیں، یہ الگ بات ہے لیکن انہیں علم ہے کہ ان کے پاس ایک ایسی مشین ہو گی جو انہیں کامیابی دلا سکتی ہے۔ ڈاکار ریلی پرتگال سے چھ جنوری کو شروع ہو گی اور بیس جنوری کو سینی گال میں ختم ہو گی۔
وقت اشاعت : 30/09/2006 - 16:49:59