اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد ایک بار کم رنز کا رونا رو دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 2 ستمبر 2016 02:31

اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد ایک بار کم رنز کا رونا رو دیا

لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد ایک بار کم رنز کا رونا رو دیا ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کیخلا ف مسلسل چوتھی ہار کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ایک بار پھر کم رنز بنائے ،وکٹ ٹرن کررہی تھی تاہم بلے بازی کے لیے اچھی تھی لیکن ہم نے زیادہ وکٹیں کھو دیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ عرفان نے کم بیک میں اچھی باؤلنگ کی تاہم بعد میں زخمی ہونے کے سبب انہیں پوویلین واپس جانا پڑا،باؤلرز نے اپنا پورا زور لگایا تاہم ہم درمیان کے اوورز میں پارٹنر شپس نہیں توڑ سکے ،ہم کوشش کررہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوپارہے۔ون ڈے کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو بار 80رنز بنالیے ہیں لیکن انہیں مزید بڑی اننگز کھیلنا ہوگی ۔

وقت اشاعت : 02/09/2016 - 02:31:03