چمپئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز7اکتوبرسے بھارت کے شہر موہالی میں سری لنکا اوربنگلہ دیش کے مابین کوالیفائی میچ سے ہوگا،پاکستان اپنا پہلا میچ 16اکتوبر کو کھیلے گا

اتوار 1 اکتوبر 2006 13:52

چمپئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز7اکتوبرسے بھارت کے شہر موہالی میں سری لنکا اوربنگلہ دیش کے مابین کوالیفائی میچ سے ہوگا،پاکستان اپنا پہلا میچ 16اکتوبر کو کھیلے گا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01اکتوبر2006) پانچویں چمپئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز7اکتوبرسے بھارت کے شہر موہالی میں سری لنکا اوربنگلہ دیش کے مابین کوالیفائی میچ سے ہوگا ٹورنامنٹ میں دوگروپ اے اوربی بنائے گئے ہیں گروپ اے میں آسٹریلیا بھارت انگلینڈ اورکوالیفائنگ راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرنے والی دوسری ٹیم +QW2شامل ہوگی جبکہ گروپ بی میں ساؤتھ افریقہ پاکستان نیوزی لینڈ اور کوالیفائی راؤنڈمیں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم+QW1شامل ہوگی ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ چار ٹیموں سری لنکا بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز اور زمبابوے آپس میں میچ کھیل کر ان میں سے دوٹیمیں چمپئنزٹرافی کے لیے مزید کوالیفائی کریں گی اس طرح ٹورنامنٹ میں کل 8ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے مقابلہ کرنے والی ٹیموں کے میچوں کی تفصیل اس طرح ہے7اکتوبر سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش موہالی 8اکتوبرسری لنکا بمقابلہ زمبابوے احمد آباد 10اکتوبرویسٹ انڈیزبمقابلہ بنگلہ دیش احمد آباد 11اکتوبربنگلہ دیش بمقابلہ زمبابوے جے پور 13اکتوبرسری لنکابمقابلہ ویسٹ انڈیز جے پور14اکتوبرجبکہ دیگرمیچوں میں انڈیا بمقابلہ انگلینڈ 15اکتوبر نیوزی لینڈ بمقابلہ ساؤتھ افریقہ جے پور16اکتوبرپاکستان بمقابلہ Q1 بمبئی 17اکتوبرآسٹریلیا بمقابلہQ2اکتوبر جے پور 18اکتوبرنیوزی لینڈ بمقابلہQ1ممبئی 20اکتوبرآسٹریلیابمقابلہ انگلینڈ ممبئی 21اکتوبرساؤتھ افریقہ بمقابلہQ1جے پور 24اکتوبرنیوزی لینڈبمقابلہ پاکستان احمد آباد 25اکتوبرانڈیابمقابلہQ2موہالی 26اکتوبرپاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ احمد آباد 27اکتوبرانگلینڈبمقابلہQ2موہالی 28اکتوبرآسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈاحمد آباد اور29اکتوبرموہالی جبکہ اے گروپ میں پہلی پوزیشن لینے والی ٹیم کا سیمی فائنل گروپ بی کی دوسری پوزیشن لینے والی ٹیم سے یکم نومبرکوموہالی میں ہوگا جبکہ دوسراسیمی فائنل گروپ بی میں پہلی پوزیشن لینے والی ٹیم کا اے گروپ کی دوسرے نمبرکی ٹیم سے ہوگا فائنل5نومبرکوممبئی میں ہوگا۔

وقت اشاعت : 01/10/2006 - 13:52:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :