پاکستان بیس بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر فور میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہو گئی

بیس بال ورلڈ کپ کوالیفائر فور 22 سے 25 ستمبر تک نیویارک میں کھیلا جا ئیگا

پیر 19 ستمبر 2016 17:30

پاکستان بیس بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر فور میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہو گئی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) پاکستان بیس بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر فور میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہو گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیس بال ورلڈ کپ کوالیفائر فور 22 سے 25 ستمبر تک نیویارک میں کھیلا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کر رہی ہے جہاں اس کا مقابلہ برازیل، برطانیہ اور اسرائیل سے ہو گا۔پاکستان بیس بال ٹیم براستہ دوحا نیویارک روانہ ہو ئی۔ ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ٹیم توقعات پر پورا اترے گی۔

وقت اشاعت : 19/09/2016 - 17:30:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :