اظہر الیون نے ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے کمرکس لی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:46

اظہر الیون نے ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے کمرکس لی

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) اظہر الیون نے ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے کمرکس لی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میں شاہینوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور اب دوسرے میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

کالی آندھی کیخلاف ایک سو گیارہ رنز کی فتح کے بعد اظہر الیون کا اعتماد نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ہر شعبے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے کپتان کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔ اظہر علی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرامید ہیں۔ دوسرے ون ڈے کیلئے ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ میچ ا توار کے روز شارجہ کے میدان میں کھیلا جائیگا

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 21:46:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :