یونس خان نے ڈینگی سے نجات کے بعد ٹریننگ شروع کردی

پروفیسر کریم اللہ مکی نے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرتے ہوئے کھیلنے کی اجازت دیدی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب ہوں ، قائداعظم ٹرافی کا پہلا راؤنڈ نہیں کھیلوں گا ، یونس خان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:54

یونس خان نے ڈینگی سے نجات کے بعد ٹریننگ شروع کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان نیڈینگی سے نجات کے بعد ٹریننگ شروع کردی۔ انکا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب ہیں، لیکن قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راوٴنڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان کو پروفیسر کریم اللہ مکی نے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرتے ہوئے کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کردی ہے۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔تیرہ اکتوبر سے دبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوگا۔ کھلاڑیوں کو پنک بال سے فلڈ لائٹ میچ کی پریکٹس دینے کے لئے پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی کے سات میچز ڈے نائٹ رکھے ہیں۔ پہلے راوٴنڈ میں یوبی ایل اور کراچی بلوز کے درمیان ڈے نائٹ میچ ہوگا۔واضح رہے کہ یونس خان گزشتہ ماہ ڈینگی کے مریض کا شکار ہوگئے تھے۔ جس باعث وہ دو تین تک اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 21:54:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :