فیصل آباد ، کرکٹر سعید اجمل کی زیر نگرانی گرلز کرکٹر کے بیٹنگ اور باؤلنگ ٹرائلز

پیر 3 اکتوبر 2016 22:47

فیصل آباد ، کرکٹر سعید اجمل کی زیر نگرانی گرلز کرکٹر کے بیٹنگ اور باؤلنگ ٹرائلز

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) ڈویژنل کمشنر مومن آغا کی ہدایت پر ڈویژنل پبلک سکول و کالج اور ڈویژنل ماڈل سکول کی مختلف عمر کی گرلز کرکٹر کے بیٹنگ اور باؤلنگ ٹرائلزانٹر نیشنل کرکٹر سعید اجمل کی زیر نگرانی ڈی پی ایس گراؤنڈ میں لئے گئے جن میں 10سے 17 سال تک کرکٹرز شامل تھیں۔

(جاری ہے)

پرنسپلز شاہد محمود،ظہیر احمد جان،کوآرڈینیٹر سپورٹس میاں زبیر انور کے علاوہ آفیشلز اورطالبات کرکٹرز کے والدین بھی موجود تھے۔

کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں میں بھی کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جن کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے انہیں بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے طالبات کی باؤلنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں مہارت کاجائزہ لیااورکہا کہ ٹرائلز کے دوران منتخب ہونے والی طالبات کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 22:47:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :