اسکواڈ میں منتخب نہ ہو نے والے کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند نہیں ہو ئے ،کوئی بھی کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے‘ ٹیم کی تشکیل میں قومی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان کی رائے بہت اہم ہے ، محمد حفیظ کی بیٹنگ فارم اطمینان بخش نہیں، سعید اجمل، سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھائیں، یونس خان صحت یاب ہو نے پر دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو میسر ہوں گے،انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:48

اسکواڈ میں منتخب نہ ہو نے والے کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند نہیں ہو ئے ،کوئی بھی کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے‘ ٹیم کی تشکیل میں قومی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان کی رائے بہت اہم ہے ، محمد حفیظ کی بیٹنگ فارم اطمینان بخش نہیں، سعید اجمل، سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھائیں، یونس خان صحت یاب ہو نے پر دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو میسر ہوں گے،انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں منتخب نہ ہو نے والے کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند نہیں ہو ئے ، کوئی بھی کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے ٹیم کی تشکیل میں قومی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان کی رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، محمد حفیظ کی بیٹنگ فارم اطمینان بخش نہیں، سعید اجمل، سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھائیں، یونس خان صحت یاب ہو نے پر دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو میسر ہوں گے، محمد عامر سوموار کو ٹیم جوائن کر لیں گے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کا انتخاب ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان مصباح الحق کی مشاورت سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہم ہوم سیریز کھیل رہے ہیں لہذا اس کے دوران ہم ضرورت پڑنے پر کسی بھی ان فارم کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کر سکتے ہیں۔ شان مسعود بارے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھا اوپنر ہئے مگر ہماری فرسٹ کلاس کرکٹ قائد اعظم ٹرافی جاری ہے لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ کھلاڑیوں کو بنچ پر بٹھانے کی بجائے انہیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع دیا جائے۔

محمد عامر کے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہسپتال میں ہیں، تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے، امید ہے وہ جلد ڈسچارج ہو جائیں گی اور محمد عامر پیر سے ٹیم جوائن کر لیں گے۔ انضمام الحق نے بتایا کہ محمد نواز کو کھلانے کا سبب یہ ہے کہ وہ باوٴلر ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل بیٹسمین بھی ہیں۔سلمان بٹ بارے چیف سلیکٹر نے کہاکہ وہ اپنا پہلا فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں اوران کے بارے پی سی بی نے بھی کلیئرنس دے دی ہے لہذا اگر انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تو ان کا نام بھی زیر غور لائیں گے۔

شاہد آفریدی کی فیئر ویل کے بارے انضمام الحق نے کہا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں تاہم اسے فیئر ویل دینے کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ گزشتہ روز شاہد آفریدی بارے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہاکہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں جن کی ماضی میں پاکستان ٹیم کے لئے بڑی خدمات تھیں تاہم اب قومی ٹیم میں نئے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کھلاڑی کو فیئر ویل دینے بارے کو کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سے نجم سیٹھی کی کوئی بات ہو ئی ہے اور وہ اس بارے کوئی بہتر چیز سوچ رہیں ہیں۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 22:48:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :