شاہد آفریدی میچ فکسر ،گواہ ہوں اس نے میچ بیچے : جاوید میانداد

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 اکتوبر 2016 21:34

شاہد آفریدی میچ فکسر ،گواہ ہوں اس نے میچ بیچے : جاوید میانداد

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اکتوبر ۔2016ء ) لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر میچ فکس کرنے کا الزام عائد کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں جاوید میاندادنے شاہد آفریدی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تو فکسر ہے ، اس بات کا گوا ہ میں خود ہوں کہ اس نے میچ بیچے ،آفریدی کو ساری دنیا اچھی طرح جانتی ہے،اس کی مارکیٹ ویلیو اب ختم ہوگئی ہے اور انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا،اگر آفریدی کو فیئر ویل میچ دیا گیا تو بعد میں ہر کرکٹرکہے گا کہ اسے بھی فیئر ویل میچ دیا جائے ۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے میانداد کے متعلق سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/10/2016 - 21:34:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :