شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

muhammad ali محمد علی منگل 11 اکتوبر 2016 23:29

شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز سے جاری الزامات کی بوچھاڑ اور الفاظ کی جنگ کے بعد اب شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں افراد کے درمیان رابطہ ایک تیسرے شخص اور مشترکہ دوست نے کروایا۔

(جاری ہے)

اس دوران شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے گلہ کیا کہ آپ میرے بڑے ہیں مگرآپ نے میرے بارے میں غلط بات کی۔

آپ نے الزامات سے میرے بے داغ کیرئیر پر داغ لگانے کی کوشش کی لہذا آپ اپنے الزامات واپس لیں۔ آپ کے الزامات سے میرا دل دکھا ہے۔ اس دوران جاوید میانداد نے بھی کہا کہ مجھ پر پیسوں کے معاملے کا بھی جو الزام عائد کیا گیا وہ بھی واپس لیا جائے۔ آفریدی پر لگائے گئے الزامات پر 1 سے 2 روز میں وضاحت دے کر معاملہ ختم کر دوں گا۔

وقت اشاعت : 11/10/2016 - 23:29:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :