ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی منگل 18 اکتوبر 2016 20:09

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر2016ء) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹس کی تقریب دبئی میں بدھ کے روز منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کراچی کنگز کا حصہ بننے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل بھی دبئی پہنچ گئے ہیں۔ کرس گیل پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ کرس گیل کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 20:09:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :