آئی سی سی پی ڈی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٬حسنین عالم نے سنچری بنا ڈالی

پاکستان بنگلہ دیش کو 27رنز سے دوسری شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:39

آئی سی سی پی ڈی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٬حسنین عالم نے سنچری بنا ڈالی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دبئی میں منعقدہ ICCاکیڈمی پی ڈی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔جہاں دونوں کا ٹکرائو 24اکتوبر بروز پیر کو دوپہر 1بجے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان نے اوپنر حسنین عالم کی شاندار اور ریکارڈ ساز اننگ 104رنز کی بدولت مدمقابل بنگلہ دیش ڈس ایبلڈ ٹیم کو 27رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ فائنل کیلئے راہ ہموار کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان سے شکست کے باوجود ٹورنامنٹ میں 3کامیابیوں کے ساتھ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ۔

بنگلہ دیش کے کپتان محمد عالم خان نے ٹاس جیٹ کرپہلے پاکستان کو دعوت دی اور پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

حسنین عالم نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے T-20انٹر نیشنل کرکٹ کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ حسنین نے 104رنز میں 67گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی اننگ میں 4خوبصورت چوکے اور 7بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔

کپتان جہانزیب ٹوانہ اور نہار عالم نے یکساں 17-17رنز بنائے۔ جوابی بیٹنگ نے بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 134رنز بناسکی۔ جاوید بھویان 4چوکوں کی مدد سے 26٬ حریر شمیم اور حسین 20-20رنز بناسکیں۔ پاکستان کی جانب سے میڈیم پیسر زبیر سلیم نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے 15رنز کے عوض 3مخالف بیٹسمینوں کو پوایلین کی راہ دیکھائی ٬ نہار عالم نے 11رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کی جبکہ شیر علی اور جہانزیب ٹوانہ کے حصے میں 1-1وکٹ آئی۔

میچ کے اختتام پر CEBڈس ایبلیٹی کرکٹ ہیڈ آئن مارٹن نے حسنین عالم کو شاندار سنچری بنانے پر میچ آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔ اس موقع پر سیکریٹری امیر الدین انصاری ٬ ICRCبنگلہ دیش کے گریڈ وین ڈی ویلڈی ٬ محفوظ الرحمان بھی موجود تھے۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستانی کپتان جہانزیب ٹوانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کھوکر 164رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ۔

دانش احمد نے عمدہ نصف سنچری 51رنز 48گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے بنائی ٬ ریحان غنی مرزا نے 37رنز میں 29گیندیں کھیلی اور 6چوکے لگائے٬ کپتان جہانزیب ٹوانہ نے 19رنز میں 4چوکے رسید کیئے ۔ لیفٹ آرم اسپنر کولین فلین نے 3وکٹیں 35رنز دیکر حاصل کی ۔ جوابی بیٹنگ میں انگلینڈ کی ٹیم کپتانی کپتان جہانزیب ٹوانہ کی تباہ کن بائولنگ کے آگے 137رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

گورڈن لیڈ لا نے 48رنز 27گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے بنائے جبکہ کولین فلین نے 24رنز اسکور کیئے ۔ پاکستانی کپتان آف اسپنر جہانزیب ٹوانہ نے میچ وننگ اسپیل کرتے ہوئے 27رنز کے عوض 4انگلش بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا جبکہ میڈیم پیسر عبداللہ اعجاز نے 11رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ میچ کے اختتام پر جہانزیب ٹوانہ کو میچ آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 22/10/2016 - 20:39:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :