پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 3-2سے شکست دے دی٬فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین (آج) کھیلا جائے گا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:24

پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 3-2سے شکست دے دی٬فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین (آج) کھیلا جائے گا
کوانٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 3-2سے شکست دے دی ٬ فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائشیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

کھیل کے مقررہ وقت تک میچ 1-1گول سے برابر رہا ۔ میچ کا حتمی فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا جہاں پاکستان نے ملائشیا کو 3-2سے شکست دی۔ پاکستانی گول کیپر عمران بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹ آئوٹ مرحلے میں دو گول بچائے ۔ ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کا فائنل (آج ) اتوار کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت پہلے ہی کوریا کو ہرا کر فائنل پہنچا ہوا ہے ۔دفاعی چیمپئن پاکستان اس دفعہ بھی بھارت کو شکست دے کر ہیٹرک کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ (ار)
وقت اشاعت : 29/10/2016 - 23:24:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :