سابق کپتان معین خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کے والد انتقال کرگئے

muhammad ali محمد علی پیر 31 اکتوبر 2016 21:04

سابق کپتان معین خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کے والد انتقال کرگئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اکتوبر۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کے والد انتقال کرگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق معین خان اور ندیم خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں ۔ سابق کرکٹرز اور پی سی حکام نے معین خان اور ندیم خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کےلئے جنت میں بلند درجات کی دعا کی ہے ۔

وقت اشاعت : 31/10/2016 - 21:04:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :