آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ....پاکستانی شائقین کو ویزوں کا اجراء شروع

جمعرات 5 اکتوبر 2006 17:22

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کو دیکھنے کی خواہش رکھنے والے کرکٹ کے پاکستانی پرستاروں کے لئے بھارتی سفارتخانہ نے ویزوں کا اجراء جمعرات سے باقاعدہ شروع کردیا ہے سابق چیئرمین ضلعی زکوة وعشر کمیٹی شیخو پورہ چوہدری عبد الوحید خان اور کرکٹر شفیق خان چوہان نے ” این این آئی “ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سفارتخانہ نے ویزوں کے اجراء کیلئے ایک علیحدہ کھڑکی بنا دی ہے جہاں پر ویزہ کی درخواستیں خصوصی طور پر وصول کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ کے باہر سفارت خانہ کی طرف سے ایک پریس ریلیز آویزاں کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی تماشائیوں کو ویزہ کے حصول کیلئے میچ ٹکٹ کی ضرورت ہوگی ہوٹل بکنگ کی کنفرم کاپی ای میل یا فیکس کے ذریعے ہوٹل کا فون نمبر اور ایڈریس نمایاں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

بھارت میں پاکستانی پرستار اگر رشتہ داروں کے پاس رہائش رکھیں گے تو وہاں کا ایڈریس پاکتان میں رہائش کا فون نمبر اور رہائش کا ثبوت بھارت جانے کے پیکج الاؤن میں صرف ذاتی استعمال کی اشیاء لے جانے کی اجازت ہوگی موہالی میں ہونے والے میچ کیلئے ویزا بائی روڈ جانے کا ہوگا جبکہ جے پور کا ویزا بائی ایئر بذریعہ دہلی ہوگا جبکہ بھارتی سفارتخانہ نے ممبئی اور احمد آباد کے ویزہ کا ذکر پریس ریلیز میں نہیں کیا لاہور سے تعلق رکھنے والے طاہر عمر مغل اور امجد محمود سمیت بہت سے کرکٹ شائقین جو کہ بھارتی سفارتخانہ میں ویزہ کے حصول کیلئے آئے تھے ویزا کی شرائط پور ی نہ ہونے پر ان کے ویزے فارم بغیر ویزہ کے واپس کردیئے گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 05/10/2006 - 17:22:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :