پی سی بی کا بگ تھری معاہدہ کے تحت سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف عدالت میں جانیکا فیصلہ

بدھ 30 نومبر 2016 19:34

پی سی بی کا بگ تھری معاہدہ کے تحت سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف عدالت میں جانیکا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری معاہدہ کے تحت سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔ بگ تھری کے تحت پاکستان کا بھارت سے آٹھ سالوں میں چھ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ پہلے ہی سال بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی حکومت کی وجہ سے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارت کے ساتھ کھیلنے سے پاکستان کو سپانسرز کی مد میں بہت پیسے مل جاتے ہیں کراچی اور ملتان میں جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نوجوان کرکٹرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ کمیٹی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے شہباز سینیئر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایچ ایف کے پاس ملک بھر میں ایک بھی ہاکی گرائونڈ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد الله کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ملک میں 9 گرائونڈ ہیں جبکہ لاہور میں کرکٹ اکیڈمی ہے۔

کرکٹ کی ترقی کیلئے دو فل اکیڈمیاں اور تین منی اکیڈمیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ اکیڈمیوں میں کھلاڑیوں کی رہائش کے حوالے سے کیا انتظامات ہوں گے جس پر شہر یار خان نے کہا کہ منی کرکٹ اکیڈمیوں میں کھلاڑیوں کو الگ الگ کمرے دینے کی بجائے کمپائونڈ میں رکھا جائے گا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمپائونڈ میں کھلاڑیوں کو رکھنے سے مسائل پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کی وجہ سے دکھ ہوا جس پر شہر یار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے 369 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا کسی بھی کوچ یا کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ اتنے بڑے اہداف میں پہلے وکٹ پر رک کر اچھا بیٹنگ اسٹیڈ دیا جائے قومی اوپنرز نے اچھا بیٹنگ سٹینڈ دیا میچ جیتنے کی کوشش میں ہار گئے اس دوران وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ مشاہد الله ہم الیکشن ہارتے ہیں دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں‘ جوتے پڑتے ہیں ہمک پریشان نہیں ہوتے تو آپ ایک میچ ہارنے کی وجہ سے کیوں پریشان ہوگئے ہیں کمیٹی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ پی ایچ ایف کے پاس ایک بھی ہاکی گرائونڈ نہیں اس حوالے سے تحفظات دور کئے جائیں جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ ایک پروپوزل بنا کر بھیجیں وزیراعظم کو منظوری کیلئے پیش کردوں گا۔

وقت اشاعت : 30/11/2016 - 19:34:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :