بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان سے مقابلوں کے حق میں صدا بلند کر دی
بدھ 7 دسمبر 2016 13:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان سے مقابلوں کے حق میں صدا بلند کر دی، کپتان سری جیش کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستانی ٹیم کو بھارت میں آکر بلو شرٹس کے خلاف سیریز کھیلنی چاہیے، تجربہ کار کھلاڑی روپیندر پال سنگھ کی رائے میں کھلاڑی ہونے کے ناطے آپ کو جب بھی کھیلنے کا موقع ملے ضرور شرکت کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی کشیدگی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان انٹرنیشنل اسپورٹس بھی متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں، بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان اسپورٹس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششوں کا آغاز کر رکھا ہے، کبڈی عالمی کپ کے بعد بھارت نے 8 دسمبر سے شروع ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو شرکت سے محروم کر دیا، مگربھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان پی آرسری جیش روایتی حریفوں میں مقابلوں کے حق میں دکھائی دیتے ہیں، انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں سرحدی کشیدگی اور سیاسی تناؤ کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت کا ضرور دورہ کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا