کائل کوئٹزر ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے سکاٹش ٹیم کے کپتان مقرر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:15

کائل کوئٹزر ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے سکاٹش ٹیم کے کپتان مقرر
ایڈن برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) کائل کوئٹزر آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے سکاٹ لینڈ لینڈ ٹیم کے کپتان مقرر ہو گئے، انہیں پریسٹن مومسن کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، مومسن نے رواں ماہ کے شروع میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

کوئٹزر اس سے قبل 2013ء میں سکاٹش ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جبکہ لیفٹ آرم سپنر کون ڈی لانگ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، مومسن کی جگہ ٹیم کے مستقل کپتان کا اعلان آئندہ سال مارچ تک کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/12/2016 - 21:15:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :