تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے پر بنا کسی نقصان کے 126 رنز بنا لئے، ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 3 جنوری 2017 06:41

تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے پر بنا کسی نقصان کے 126 رنز بنا لئے، ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2017ء) تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے پر بنا کسی نقصان کے 126 رنز بنا لئے۔ میٹ رینشاء نے 25 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا نے ٹیم میں 2، 2 تبدیلیاں کی۔ پاکستانی ٹیم میں سمیع اسلم اور سہیل خان کی جگہ شرجیل خان اور عمران خان کو موقع دیا گیا جبکہ آسٹریلیا نے سٹیو اوکیفی اور ہلٹن کارٹ رائٹ کو موقع دیا۔ ہلٹن کارٹ رائٹ اپنا پہلا ٹیسٹ‌میچ کھیل رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 06:41:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :