آسٹریلیا سے شرمناک شکست ، عمران خان بانسر مارنے پر اتر آئے

اتوار 8 جنوری 2017 18:20

آسٹریلیا سے شرمناک شکست ، عمران خان بانسر مارنے پر اتر آئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ہارنے والی قومی ٹیم کو سابق فاسٹ بائولر عمران خان بانسر مارنے پر اتر آئے، سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ اب کرکٹ سے سفارشیوں کو آئوٹ کرنا ہو گا۔تین ٹیسٹ میچوں میں کلین سویپ ہونے والے کرکٹ حکام کو لیجنڈ عمران خان نے لائن حاضر کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق قومی کپتان نے کہا کہ ہمیں سفارشی کرکٹ بورڈ حکام سے نجات پا لینی چاہئے، ساتھ ہی مطالبہ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ نیا ٹیلنٹ لانے کے لئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں تبدیلی لانا ہو گی۔ماضی کے طوفانی بالر نے دعوی کیا کہ پاکستان نے کم ذرائع کے باوجود بھارت سے زیادہ اچھے فاسٹ بائولر پیدا کئے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/01/2017 - 18:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :