امرالقیس کا متبادل وکٹ کیپر کے طور پر ریکارڈ

زخمی مشفق الرحیم کی جگہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کی، 5 کیچز تھام کر ایک نیاریکارڈ قائم کردیا ایک اننگز میں وکٹ کیپر کے طورپر سب سے زیادہ سات کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے وسیم باری کے پاس ہے

پیر 16 جنوری 2017 21:46

امرالقیس کا متبادل وکٹ کیپر کے طور پر ریکارڈ
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امرالقیس نے زخمی مشفق الرحیم کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے 5 کیچز تھام کر ایک نیاریکارڈ قائم کردیا ہے۔اوپنر امرالقیس کو اضافی وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری دی گئی جس کو انھوں نے بخونی نبھاتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا جبکہ بنگلہ دیش کے لیے ایک اننگز میں 5 کیچز تھامنے کا یہ تیسرا موقع تھا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم کو ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں دومرتبہ 5 کیچز تھامنے کا اعزاز حاصل ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں آج تک ایسا موقع نہیں آیا کہ ایک متبادل وکٹ کیپرنے 5 کیچز تھامے ہوں۔ایک اننگز میں وکٹ کیپر کے طورپر سب سے زیادہ سات کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے وسیم باری کے پاس ہے جنھوں نے 1977 میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کے آخری روز ہیلمنٹ پر گیند لگنے سے شدید چوٹ آئی تھی جس کے باعث انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ کے چوتھے روز اتفاق سے امرالقیس کے سرپر گیند لگی تھی جس کے باعث انھیں بھی میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔امرالقیس نے دوسرے ہی روز اپنے کپتان کو سرپر گیند لگنے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 21:46:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :