پاکستان کے پاس ون ڈے رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع آگیا

muhammad ali محمد علی پیر 16 جنوری 2017 21:53

پاکستان کے پاس ون ڈے رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع آگیا

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری۔2016ء ) آسٹریلیاکے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے کے بعدگرین شرٹس کے پاس ون ڈے رینکنگ میں ترقی حاصل کرنے کا سنہری موقع آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 90ہوچکے ہیں اور 7ویں پوزیشن پر براجمان بنگلہ دیش سے اس کافاصلہ محض 1پوائنٹ رہ گیا ہے،گرین شرٹس اگر آسٹریلیا کے خلاف مزید ایک ون ڈے جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو اسکے پوائنٹس بنگلہ دیش کے برابر ہوجائیں گے تاہم اعشاریائی پوائنٹس پر بنگلہ دیش پاکستان سے اوپنر رہے گا ۔

اگر پاکستان آسٹریلیاکے خلاف سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا تو ون ڈے ریکنگ میں ایک سیڑھی پھلانگ کر 93پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبرپر براجمان ہوجائیگی اور یوں عالمی نمبر6 سری لنکا سے اسکافاصلہ 8 پوائنٹس کا رہ جائے گا۔

وقت اشاعت : 16/01/2017 - 21:53:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :