پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو محمد حفیظ کے متبادل تلاش کر لیا

اتوار 29 جنوری 2017 14:30

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو محمد حفیظ کے متبادل تلاش کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے متبادل کی تلاش شروع کردی، بابر اعظم کو آل راؤنڈر بنانے کی تیاریاں بھی ہونے لگیں، نوجوان کرکٹر نے برسبین میں بائیومکینک ٹیسٹ دیدیا تاہم ایکشن کلیئر ہونے پر بولنگ بھی کرنے لگیں گے۔سال میں دوسری بار بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے کی وجہ سے محمد حفیظ 12ماہ کی پابندی کا شکار ہوئے،دورہ انگلینڈ میں بطور بیٹسمین فارم پر سوالیہ نشان لگنے کے بعد فٹنس مسائل نے بھی انھیں گھیر لیا، ایکشن کلیئر ہونے کے بعد آل راؤنڈر حفیظ ون ڈے اسکواڈ میں بطور16ویں کھلاڑی شامل کئے گئے تو کینگروز کیخلاف سیریز میں کارکردگی ناقص رہی، صرف ایک اننگز میں قابل ذکر بیٹنگ کرتے ہوئے 72رنز بنائے، دیگر میچز میں باہر جاتی گیندوں کو چھیڑنے کی دیرینہ بیماری کے سبب ناکام رہے۔

(جاری ہے)

بطور بولر پوری سیریز میں حفیظ ایک وکٹ بھی نہ حاصل کرپائے، ان حالات میں پی سی بی مستقبل کیلئے کسی نوجوان آل راؤنڈر کو تیار کرنا چاہتا ہے، قبل ازیں حارث سہیل کو موزوں سمجھا جارہا تھا لیکن وہ فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔ادھر اب پی سی بی کی نگاہیں بابر اعظم پر مرکوز ہیں، انھوں نے ایڈیلیڈ سے برسبین جا کر آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا جس کی رپورٹ 15 دن تک موصول ہو جائیگی۔

وقت اشاعت : 29/01/2017 - 14:30:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :