پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس،مختلف کھیلوں کی فیڈریشنوں کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مختلف کورسز ،ورکشاپس ،سیمنار اور اجلاس کے انعقاد کے لئے پی او اے ہیڈ کوارٹر میں اولمپک اکیڈمی کے قیام کی منظور ی نیشنل گیمز کوئٹہ میں منعقد کرنے کے لئے اقدامات کا فیصلہ، چائنہ پاکستان کوریڈور کے تحت گوادر کراچی میں بیچ گیمز کے انعقاد پر بھی اتفاق

پیر 30 جنوری 2017 23:13

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس،مختلف کھیلوں کی فیڈریشنوں کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف کھیلوں کی فیڈریشنوں کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادد ی گئی ۔سیکرٹری جنرل خالد محمود نے ہائو س میں سال 2016 کی رپورٹ اور آڈیٹر ز کی تقرری کے بار ے میں ہائوس کو آگاہ کیا ۔

پی او اے کے سال 2016-17کے ممکنہ بجٹ اور کھلاڑیوں کی ٹرانسفر کے بارے میں رولز کی منظور ی دی گئی ۔19-26فروری کو کو سیپرو جاپان میں ہونے والی ایشین ونٹر گیمز،چوتھی اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ( 19-23جولائی )،پانچویں ایشین انڈر مارشل آرٹس گیمز اشک آباد ( 17-27ستمبر) میں پاکستانی دستے کی شرکت ۔مختلف کورسز ،ورکشاپس ،سیمنار ،اور اجلاس کے انعقاد کے لئے پی او اے ہیڈ کوارٹر میں اولمپک اکیڈمی کے قیام کی منظور ی بھی دی گئی ۔

(جاری ہے)

فیصلہ کیا گیا کہ پی او اے کی ویب سائٹس کو کھیلوں کی فیڈریشنوں سے مذید معلومات حاصل کرکے اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔ہائوس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل گیمز کو کوئٹہ میں منعقد کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔چائنہ پاکستان کوریڈور کے تحت گوادر کراچی میں بیچ گیمز کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ۔بھارت کی طرف سے کھیلوں کی مختلف فیڈریشنوں کو ویزہ کے جاری نہ ہونے کے معاملہ کو بھی زیر بحث لاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیشنل فیڈریشنیں جو کہ بھارت میں ایونٹس کا انعقاد کرتی ہیں سے بھی اس معاملہ پر بات چیت کی جائے گی ۔

بیلٹ ریسلنگ کو پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا حصہ بھی تسلیم کیا گیا ۔تمام ڈیپارٹمنٹس اور فیڈریشنز پر لازمی قرار دیا گیا کہ وہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے بارے میں پی او اے کو آگاہ کریں گے ۔
وقت اشاعت : 30/01/2017 - 23:13:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :