این مورگن نے پاکستان سپرلیگ میں شرکت کو خوشی کا موقع قرار دیدیا

اتوار 5 فروری 2017 20:01

این مورگن نے پاکستان سپرلیگ میں شرکت کو خوشی کا موقع قرار دیدیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کو خوشی کا موقع قرار دیتے ہوئے لیگ میں پشاورزلمی کے لیے چند یادگار اننگز کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش کپتان نے کہا کہ میں پی ایس ایل کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں اور ایونٹ کے آغاز کیلئے پرعزم ہوں۔

انہوںنے کہاکہ انھوں نے کئی کھلاڑیوں سے پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے حوالے سے بہت اچھی باتیں سن رکھی ہیں اور خوش تھے کہ انھیں ذاتی طورپر بڑے ایونٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔مورگن نے کہا کہ میرے کئی دوستوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کتنا اچھا ایونٹ تھا اور انھوں نے پی ایس ایل کو بہت بڑا درجہ دیا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں شرکت کے لیے یہاں دبئی میں موجود ہونا بہت اچھا ہے اور میں بہت پرجوش ہوں۔

انگلش کپتان نے پی ایس ایل کے مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے کارکردگی دکھانی کی بھرپور کوشش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔انہوںنے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ پی ایس ایل اور پشاور زلمی کے مداح کس قدر جذباتی ہیں، وہ ہر گیند، ہر وکٹ اور ہر باؤنڈری کو دیکھتے ہیں، میں پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے اپنی بہترین کوششیں بروئے کار لاؤں گا تاکہ پشاور زلمی کے لیے چند اچھی اننگز کھیلوں۔

وقت اشاعت : 05/02/2017 - 20:01:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :