پاکستان سپر لیگ کا تجربہ پاکستانی کرکٹ کو آگے لے کر جائیگا،پی ایس ایلکے معیار سے بہت متاثر ہوں، نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے شاندار موقع ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر اس تجربے سے فائدہ اٹھائیں

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 فروری 2017 15:03

پاکستان سپر لیگ کا تجربہ پاکستانی کرکٹ کو آگے لے کر جائیگا،پی ایس ایلکے معیار سے بہت متاثر ہوں، نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے شاندار موقع ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر اس تجربے سے فائدہ اٹھائیں

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے نے کہاہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تجربہ پاکستانی کرکٹ کو آگے لے کر جائے گا۔ میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے معیار سے بہت متاثر ہیں اور اب نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے شاندار موقع ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر اس تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں کرکٹ نہیں ہورہی لیکن متحدہ عرب امارات میں پاکستان کئی سالوں سے ہوم ٹیم کی طرح کھیل رہا ہے جس کے باعث اسے یہاں شکست دینا بہت مشکل ہے۔ مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ ’میں یو اے ای میں پاکستان کے خلاف کئی بار کھیل چکا ہوں اور جانتا ہوں اسے یہاں شکست دینا کتنا مشکل ہے، لیکن پی ایس ایل کے ذریعے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس اہم موقع ہے کہ وہ ناصرف دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی منوائیں۔

(جاری ہے)

سابق سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن انتہائی کامیاب رہا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث اس کا یہ ایڈیشن بھی کامیاب ہوگا۔اپنی ٹیم ’کراچی کنگز‘ کے حوالے سے مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ ’چند نئے کھلاڑیوں کے شامل ہونے کے باعث ٹیم زیادہ متوازن ہوگئی ہے اور اس بار ہم بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں وانہوں نے کہا کہ ’کراچی کنگز کے پاس ناصرف ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں بلکہ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی بہت متاثر ہوں، ہم ہر میچ پر خصوصی توجہ دیں گے اور دن بدن اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور پیش گوئی کی کہ مستقبل میں وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے دیکھا، وہ واقعی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جن کی پرفارمنس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔‘

وقت اشاعت : 08/02/2017 - 15:03:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :