تاریخ میں وہ ہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو کسی عظیم مقصد کے لئے کام کرتے ہیں، سید مصطفی کمال

پاکستان میں بسنے والوں کو ایک قوم پاکستانی بنانا ہے لوگوں کے ذہنوں کے ساتھ ساتھ انکے دلوں کو بھی جوڑنا ہے

اتوار 12 فروری 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اسٹوڈینٹ فیڈریشن آف پاکستان کی مرکزی کابینہ سے ملاقات کی اس موقع پر چیرمین پی ایس پی نے کہا کہ آپ تمام لوگوں سے مجھے بہت امیدیں ہیں آج پارٹی کا پیغام پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے ہمارے کاندھوں پے اور بھی زیادہ ذمہ داری آچکی ہے پاکستان میں بسنے والوں کو ایک قوم پاکستانی بنانا ہے لوگوں کے ذہنوں کے ساتھ ساتھ انکے دلوں کو بھی جوڑنا ہے ملک دشمن قوتوں نے لوگوں کو زبان،مسلک،عقیدے کے نام پہ تقسیم کیا ہے اور ملک میں ان ہی بنیادوں پے لوگوں نے ایک دوسرے کا ہر طرح کا نقصان کیا ہے آپ کو پارٹی کے اس فکروفلسفے کہ تہت پاکستان میں بسنے والوں کو محبت اور حب الوطنی کے رشتے میں باندھنا ہے پاکستان کے تعلیمی اداروں کو تعلیم وتربیت کی بہترین درسگاہوں میں تبدیل کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرناہے اور تعلیمی اداروں کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روڈ،پل،کارخانے بنانا آسان کام ہے اور ایک عظیم قوم بنانا بہت مشکل کام ہوتا ہے اس کام میں اسٹوڈینٹ فیڈریشن آف پاکستان کے کارکنان اور زمدارن نے میری مدد کرنی ہے میں پاکستان کے لوگوں کو ایک عظیم قوم بنانے عظیم مقصد کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔آپ کو اپنے خلوص،اخلاص،اخلاق اور ایماندارانہ محنت سے اس مقصد کو کامیاب کرنا ہے تاریخ میں وہ ہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو کسی عظیم مقصد کے لئے کام کرتے ہیں اور ہم سب ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں آپ کو پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں محبت امن،برداشت احترامِ رائیناور تعلیم کا پیغام پھیلانا ہے۔
وقت اشاعت : 12/02/2017 - 20:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :