پاکستان سپر لیگ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 149رنز کا ہدف دےدیا

بدھ 15 فروری 2017 22:37

پاکستان سپر لیگ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 149رنز کا ہدف دےدیا
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین15فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 7ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 149رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا لیکن اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور احمد شہزاد صرف 26رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے بلے باز پیٹر سن اپنا کھیل دکھانے آئے تو پہلی ہی گیند پر محمد سمیع کا شکار بن گئے اور بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے جبکہ روسوو نے 7 رنز بنائے اور شین واٹسن کی گیند پر رومان رئیس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔کپتان سرفراز احمد بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 12رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اسد شفیق نے 45 رنز بنائے اور وہ بھی شین واٹسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔تھیسارا پریرا اور محمود اللہ ریاض نے 46رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا سکور 148رنز تک پہنچایا ،پریرا 27رنز بناکر آخری گیند پر رن آﺅٹ ہوئے جبکہ محمود اللہ 29رنز کیساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔اسلام آباد کے لیے محمد سمیع اور واٹسن نے دو ، دو جبکہ رومان رئیس نے1 شکار کیا ۔

وقت اشاعت : 15/02/2017 - 22:37:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :