شرجیل خان اور خالد لطیف کو ڈیمانڈ نوٹس جاری

دونوں کھلاڑیوں سے بکیز سے ملاقات کا وقت اور جگہ کے ساتھ سہولت کاروں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے کھلاڑیوں کی جانب سے جوابات ملنے کے بعد چارج شیٹ جاری کی جائے گی، پی سی بی

جمعرات 16 فروری 2017 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) فکسنگ الزامات کی زد میں آنے والے شرجیل خان اور خالد لطیف کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے جاری ڈیمانڈ نوٹس میں دونوں پلیئرز سے اسپاٹ فکسنگ سے متعلق سوالات کیے جس میں بکیز سے ملاقات کا وقت اور جگہ کے ساتھ سہولت کاروں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں سے بینک اکاؤنٹس، ای میلز اور موبائل فونز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ پلیئرز سے مزید تفتیش جاری رہنے کا امکان ہے۔پی سی بی کی جانب سے ابھی چارج شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، کھلاڑیوں کی جانب سے جوابات ملنے کے بعد چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔ دونوں پلیئرز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قیام پذیر ہیں، اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے بعد وہ دوبارہ این سی اے واپس چلے گئے۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 16:18:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :