پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 137رنز کا ہدف دےدیا

ہفتہ 18 فروری 2017 22:43

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 137رنز کا ہدف دےدیا
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین18فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 137رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے ڈیرن سیمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور تمیم اقبال میدان میں اترے لیکن تمیم 4 رنز بنانے کے بعد 17 کے مجموعی سکور پررومان رئیس کا شکار بن گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے آنے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جو 10 رنز ہی بنا سکے ،پشاور زلمی کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کامران اکمل 19، این مورگن 28، صہیب مقصود صفر، شکیب الحسن 5 اور کپتان ڈیرن سیمی 20 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ بوم بوم آفریدی بھی محض 17رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ وہاب ریاض واٹسن کے ایک اوور میں 21رنز بٹورنے کے ساتھ 23کے انفرادی سکور کر آﺅٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے محمد سمیع نے 3، رومان رئیس اور شاداب خان نے 2،2 جب کہ محمد عرفان اور عماد بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔


وقت اشاعت : 18/02/2017 - 22:43:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :