شعیب ملک غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کیلئے کوشاں

پاکستان سپر لیگ بڑا ایونٹ ہے ، اسے کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی عوام اور کھلاڑیوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا :قومی کرکٹر

جمعہ 24 فروری 2017 14:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل میں پاکستان آکر کھیلنے کیلئے رضا مند کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کے مطابق وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دلیل دیتے ہیں کہ وہ اور ان کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان جاتے ہیں تو اپنے ساتھ کوئی سیکیورٹی نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشش کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ روز بہ روز بہتری کی جانب گامزن ہے اور مستقبل میں یہ بڑا ایونٹ بن جائے گا لیکن اسے کامیابی بنانے کیلئے پاکستانی عوام ، کھلاڑیوں اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 14:52:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :