چیئر مین پی سی بی شہر یار خان پرسوں کراچی میں میں سابق کرکٹرز سے ملاقات کرینگے

ملکی کرکٹ کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو ہو گی،ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوگا

پیر 27 فروری 2017 12:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) چیئرمین پی سی بی شہریارخان پرسوں بدھ کو کراچی میں سابق کرکٹرز سے ملاقات کریں گے اس موقع پر ملکی کرکٹ کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو ہو گی،ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی بدترین شکستوں کے بعد مارچ میں قذافی اسٹیڈیم میں سابق کرکٹرز کی گول میزکانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں قومی کرکٹ کو درپیش مسائل کے حل کی تجاویز سامنے آنا تھیں، پی ایس ایل فائنل کے وقت کانفرنس کرانے کو بعض آفیشلز پہلے ہی پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہے تھے، ایسے میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے انعقاد پر مزید سوال اٹھا دئیے۔

بعد ازاں شہریارخان نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سابق کرکٹرز کیلئے ملاقاتوں کا ارادہ ظاہر کیا تھااس ضمن میں پہلی میٹنگ بدھ کو کراچی میں ہو رہی ہے، اس میں سابق کرکٹرز جاوید میانداد، محسن خان،اقبال قاسم، توصیف احمد،سلیم جعفر، جلال الدین، ندیم خان و دیگر کو مدعو کیا گیا ،ْچند امپائرز اور ریفریز بھی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 12:55:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :