فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا، سرفراز نواز

کھلاڑیوں نے 5 سے 10 کروڑ ڈالر انشورنس کا مطالبہ کیا ہے، پی ایس ایل نے انھیں 10 سے 50 ہزارڈالر اضافی دینے کی بھی پیشکش کی تاہم اکثر کھلاڑیوں نے انکار کیا

منگل 28 فروری 2017 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا تاکہ دہشت گردوں کو منصوبہ بندی کا موقع نہ ملے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کھلاڑیوں نے 5 سے 10 کروڑ ڈالر انشورنس کا مطالبہ کیا ہے، پی ایس ایل نے انھیں 10 سے 50 ہزارڈالر اضافی دینے کی بھی پیشکش کی تاہم اکثر کھلاڑیوں نے انکار کیا ہے جبکہ بی گریڈ اور رٹائرڈ کھلاڑی شاید لالچ میں کھیلنے میں آجائینگے پھر میچ کے بعد رات کے اندھیرے میں شائقین کی واپسی ہوگی تو اللہ کرے سب خیریت سے ہو جائے، پی ایس ایل میں جوا ہونے سے پہلے پکڑنا چاہیے تھا، یہ بھی پوچھنا چاہیے کہ جواریے لاہور میں فائنل کیوں کرانا چاہتے ہیں، آئندہ جو بھی ٹیمیں آئینگی ، وہ دو تین ماہ کیلیے آئینگی، اتنے شہروں میں سیکیورٹی کیسے دیں گی ہو سکتا ہے دہشت گردی میں بھارتی ہاتھ ہو۔

وقت اشاعت : 28/02/2017 - 17:07:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :